ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیپال میں بس اور ٹرک کا  تصادم، 2 ہندوستانی ہلاک، 21 زخمی 

نیپال میں بس اور ٹرک کا  تصادم، 2 ہندوستانی ہلاک، 21 زخمی 

Tue, 11 Jun 2019 22:52:08    S.O. News Service

کاٹھمنڈو 11 جون (ایس او نیوز/آئی  این ایس انڈیا) روتا ہاٹ ضلع کے چندر پور گاؤں میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں 2 بھارتی یاتری کی موت ہو گئی جبکہ 21 سے زیادہ زخمی ہیں۔ ان میں بھی تین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ بس میں 60 بھارتی عقیدت مند سوار تھے۔ حادثہ پیر کی شب روتا ہاٹ جنگلی علاقخ میں مشرق مغربی ہائی وے پر پیش آیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق مرنے والوں کی شناخت اڑیسہ رہائشی کے طور پر ہوئی۔ ڈی ایس پی کے مطابق، بس جنک پور سے کٹھمنڈو جا رہی تھی۔ راستے میں مغل پور میں ڈرائیور نے مسافروں کے آرام اور کچھ کھانے پینے کے لئے بس کو ایک طرف روکنا چاہا۔ اسی دوران پیچھے سے آ رہے ٹرک نے ٹکر مار دی۔ دو کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی. تین عقیدت مندوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ 


Share: